Darood Sharif Ki Fazilat | The Power of Darood Sharif смотреть онлайн

1 просмотров 29.03.2025 00:03:46

Описание видео

عنوان: درود شریف کی فضیلت اور برکتیں- (سورہ الأحزاب: آیت نمبر 56 ) إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجا کرو۔ اس آیت کے اترنے کے بعد صحابہ نے پوچھا اے اللہ کے نبی اللہ ہمیں درود کا کہہ رہا ہے تو ہم کیسے درود بھجیں تو آپ نے درود ابرہیم سکھایا - درود شریف کی فضیلت: نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص مجھ پر زیادہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے غم اور پریشانیاں دور کر دیتا ہے۔ (مسند احمد16316) اسی طرح ایک اور حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، اس کے دس گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، اور اس کے دس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں۔ (مسلم، حدیث: 408) درود شریف کے فائدے: اللہ کی رحمت حاصل ہوتی ہے۔-1 گناہوں کی بخشش ہوتی ہے۔-2 دل کو سکون اور برکت نصیب ہوتی ہے۔-3 دعا کی قبولیت کے دروازے کھلتے ہیں۔-4 .قیامت کے دن نبی کریم ﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی۔ ایک عظیم واقعہ: جس صحابی کی تلاوت کو رب العالمین بھی پسند کرتے ہیں ان کا نام ہے ۔ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ میں اپنی دعا کا کتنا حصہ درود کے لیے مخصوص کروں؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جتنا زیادہ کرو، تمہارے حق میں بہتر ہوگا۔ حتیٰ کہ جب اُبیؓ نے کہا کہ میں اپنی پوری دعا کو درود کے لیے مقرر کر دوں گا، تو نبی ﷺ نے فرمایا: تب تو تمہارے سارے غم دور کر دیے جائیں گے اور تمہارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ (ترمذی، حدیث: 2457) حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم اذان سنو تو وہی کہو جو مؤذن کہتا ہے، پھر مجھ پر درود بھیجو، کیونکہ جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ صحیح مسلم: 384 قیامت کے دن قربتِ رسولﷺ: حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن وہ شخص میرے قریب ترین ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا ہوگا۔ جامع ترمذی: 484 حضرت عمر بن خطابؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: دعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، جب تک کہ نبیﷺ پر درود نہ بھیجا جائے۔ ترمذی: 486 نتیجہ: درود شریف پڑھنا ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ اس لیے ہمیں کثرت سے درود شریف پڑھنا چاہیے، خاص طور پر جمعہ کے دن، جب درود ہمارے نبی کریم ﷺ تک خود فرشتوں کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔لیکن اس کیفیت کو اللہ ہی جانتے ہیں کہ کیسے پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ ہمیں درود شریف کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ Рекомендуем Darood Sharif Ki Fazilat | The Power of Darood Sharif посмотреть онлайн видео бесплатно и без регистрации!

Чат сообщества

Гость
Загрузка...
Теги:
darood, sharif, fazilat, power